• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ گالا 2025ء، کیارا ایڈوانی پہلی بار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونگی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

میٹ گالا 2025ء میں کیارا ایڈوانی پہلی بار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی جو اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں، رواں سال میٹ گالا 2025ء میں اپنے ریڈ کارپٹ ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیارا اس وقت ماں بننے کے حسین سفر سے گزر رہی ہیں، عالمی شہرت یافتہ فیشن ایونٹ Met Gala میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گی، جہاں ان کے میٹرنٹی لک کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ کیارا نے گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں ویمن ان سنیما پینل کا حصہ بن کر عالمی سطح پر بھی اپنی موجودگی کا احساس دلایا تھا، اس موقع پر وہ نارنجی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں نظر آئیں، جسے سونے کے جھمکوں اور نفیس چوٹی والے ہیئر اسٹائل نے مزید نکھارا تھا۔

کیارا اور سدھارتھ نے پچھلے ماہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں نے ننھے سفید موزے تھام رکھے تھے۔

 کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ، جلد آ رہا ہے۔

کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023ء کو راجستھان میں ایک خوبصورت اور نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا راجپوت اور منیش ملہوترا جیسے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کام کے محاذ پر بھی دونوں اداکار کافی مصروف ہیں، اطلاعات کے مطابق وہ جلد ہی میڈوک فلمز کی ایک نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید