• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ڈرائیور 30 اپریل تک رکشے میں فیئر میٹر نصب کروائیں، ٹریفک پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے خستہ حال اور غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور دیگر گاڑیاں تحویل میں لے کر بلدیہ امپاؤنڈ یارڈ منتقل کر دی گئی ہیں۔تحویل میں لی گئی گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے موٹر وہیکل ایگزامنر کی جانچ کے بعد، اور مالکان کی جانب سے ضروری مرمت کی یقین دہانی پر متعلقہ ہدایات کے مطابق چھوڑا جائے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ تمام رکشہ ڈرائیور 30 اپریل 2025 تک اس بات کو یقینی بنائیں کہ رکشے میں فئیر میٹر نصب کروائیں بغیر میٹر کے رکشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام رکشہ ڈرائیور رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تمام گاڑیوں کو امپاؤنڈ یارڈ میں بند کر دیا جائے گا۔ڈمپرز، کمرشل، پیسنجر گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی گاڑیوں پر فرنٹ اور عقب میں رجسٹریشن نمبر واضح کرنے کے ساتھ ساتھ دائیں اور بائیں جانب مالک کا نام اور فون نمبر درج بھی کروائیں۔ اس کے علاوہ، فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں، اضافی سیٹ والے رکشوں، انٹرسٹی بسوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلیں اُن مالکان کے حوالے کی جائیں گی جو اپنا ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ مہیا کریں گے۔تحویل میں لی گئی گاڑیوں میں 5791 موٹر سائیکلیں،411گاڑیوں کوفینسی نمبر پلیٹس اور رنگین شیشے وغیرہ کے خلاف کارروائیوں میں تحویل میں لی گئی ،180ہیوی و لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں تحویل میں لی گئی جن میںسے23ہیوی ولائٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید