• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات پر سیاست غلط، ہتھیاروں کی نمائش پر کارروائی ہونی چاہئے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حادثات پر سیاست کرنا درست نہیں، ٹرکوں اور املاک کو جلا کر ہم مثبت پیغام نہیں دے رہے، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش بھی غلط عمل ہے، اس پر پولیس کو لازمی کارروائی کرنی چاہیے،وہ ہفتے کو میمن گوٹھ میں سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے عہدے دار بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ایک نیا دن ،ایک نیا منصوبہ! کے جذبے کے تحت کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، وہی اختیارات اور وہی کے ایم سی ہے، مگر قیادت مختلف ہونے کے سبب وسائل کا درست استعمال ہورہا ہے، پیپلز پارٹی میمن گوٹھ کے لوگوں کی امید پر پورا اترےگی،انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع ملیر کے عوام کیلئے 225 ملین روپے کی لاگت سے 4رویہ 8کلو میٹر طویل سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، یہ منصوبہ علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئےشروع کیا، جو 6ماہ میں مکمل کیاجائے گا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی آواز پر میں نے لبیک کہا ، گورنر نے وزیر اعظم کو 100 ارب روپے کیلئے خط لکھ دیا، جب فنڈ ملے گا تو پورے شہر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی سے پیش رفت ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید