• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے 1025 افغان تارکین وطن کو روانہ کیا جاچکا، ایس ایس پی کیماڑی

کراچی ( ثاقب صغیر )کراچی سے غیر قانونی تارکین وطن افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی کے مطابق اب تک 1 ہزار 25 افغان تارکین وطن کو چمن بارڈر کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لیئے حاجی کیمپ میں ریلیف سنیٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی شب چار مزید بسوں میں غیر قانونی تارکین وطن کو روانہ کیا جائے گا۔اس وقت بھی 200 سے زائد افراد کیمپ میں موجود ہیں۔کیمپ میں موجود افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سائٹ میں واقع جی سی ٹی کالج کو بھی اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے، اگر حاجی کیمپ امین ہائوس میں جگہ کم پڑے گی تو پھر غیر قانونی تارکین وطن کو جی سی ٹی کالج منتقل کیا جائے گا۔