• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کی کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم محمد موسی رضوی کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا اہم رکن ہے اور متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم گرفتاری کے ڈر سے کافی عرصہ سے روپوش تھا، ملزم نے دوران تفتیش ملزم نےانکشاف کیا ہےکہ 5 ستمبر2023کو تیموریہ کے علاقے میں فرقہ وارانہ مخالفت کی بنا ء پر قاری خرم ولد محمد خان کو قتل جبکہ محمد مدنی ولد محمد شبیر اور نوید خان ولد حسین خان کو زخمی کیا ،20ستمبر کواپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر مبینہ ٹاؤن شیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، 26نومبر 2023 کو سچل کے علاقے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر جنت گل ولد سعادت خان کو زخمی کیا اور 13نومبر 2024کو سمن آباد کے علاقے میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے ہوئے ابوہاشم کو قتل کروایا، ملزم زینبیون بریگیڈ کا انتہائی اہم رکن اور فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں بلواسطہ یابلاواسطہ ملوث رہا ہے، جس کو تنظیم سے باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی رہی ہے، ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی میں ٹیررفنانسنگ اور دیگر مقدمات زیرتفتیش تھے جس بناء پر مذکورہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، ملزم سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید