کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی پی ایل کی پاکستان میں معدنیات کی تلاش کے لئے فن لینڈ کی کمپنی میٹسو کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری معاہدہ، اشتراک سے معدنیات کی تلاش میں پی پی ایل کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور معدنیات کی پروسیسنگ کی صنعت کے لئے پائیدار ٹیکنالوجیز اور خدمات میں عالمی رہنما میٹسو کارپوریشن، فن لینڈ نے پاکستان بھر میں معدنیات کی تلاش اور پروسیسنگ کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اسٹریٹجک تعاون کیا ہے۔ پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی اور میسٹوکارپوریشن کے ڈائریکٹر سیلز اسمیلٹنگ بزنس لائن لوری پیسونن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ پی پی ایل کے مطابق یہ کاروباری اتحاد پاکستان کے معدنی شعبے کو جدید ایکسپلوریشن ٹولز، موثراختراعی ٹیکنالوجیز اور مربوط ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ سلوشنز کے ذریعے تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔