• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ متاثر

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں ۔پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا رہا ۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا رہا ۔وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرے صارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔

ملک بھر سے سے مزید