اسلام آباد (رانا غلام قادر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ اپریل کے آخر میں سی ایس ایس 2024 امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سی ایس ایس 2024کے نتائج میں تاخیر کی وجہ ایف پی ایس سی پر کام کا دباؤ ہے۔ ایف پی ایس سی نے شیڈول امتحانات کے علاوہ سی ایس ایس سپیشل کا انعقاد اور نتائج کی تیاری کی۔ عمومی طور پر ہر سال فروری میں سی ایس ایس امتحان کا انعقاد اور اکتوبر میں نتائج کا اعلان ہوتا ہے۔ سی ایس ایس 2024کے نتائج اضافی ورک لوڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوئے۔