لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کارکنوں کے گھروں پر پولیس،رینجرز و سادہ لباس اہلکاروں کے چھاپوں، گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے ظلم وبربریت کے یہ اقدامات دریائے سندھ پر کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے پر ہونے والےاحتجاج کو کچلنے کی کوشش ہے۔ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی، جمہوری آزادیوں پر حملہ ہے اور سیاسی انتقام کی ظالمانہ کارروائی ہے۔