• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امت مسلمہ آج صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر امت مسلمہ آج صرف تماشائی بنی ہوئی ہے،غزہ میں اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکامی سے اقوام متحدہ بری طرح بے نقاب ہوگئی ہے، جس نے اسلامی ملکوں کی اپنی اقوام متحدہ کے قیام کو وقت کی ضرورت ثابت کردیا ہے،لاکھوں فلسطینوں کے خون بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، مسلم حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں، خواتین اور بچوں کو جس انداز میں شہید کیا جارہا ہے،پوری دنیا اس پر خاموش ہے، اہل فلسطین کی عملی، جانی اور مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے، فلسطینی مجاہدین کے لیے عملی طورپر کچھ نہیں کرپا رہے، امت مسلمہ آج صرف تماشائی بنی ہوئی ہے،امریکا اور دیگر ملکوں کو بھی اپنی ذمے داریوں کا احسا س کرتے ہوئے المناک واقعات کو روکنے کے قدم اٹھا نا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات سے قبل دنیا میں امن کی باتیں کرتے تھے مگر اب ان کا انداز بدل گیا ہے وہ اب پوری دنیا کو اپنی ملکیت سمجھنے لگے ہیں، غزہ میں تفریح گاہیں اور دیگر چیزیں بنانا چا ہتے ہیں جس سے دنیا کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید