• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ چلڈرنز کو ہماری بھرپور توجہ، تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے، طارق علی تالپور

کراچی ( جنگ نیوز) اسٹریٹ چلڈرن کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، میر طارق علی خان ٹالپور نے کہا ہے کہ"اسٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا ایک حساس اور اہم پہلو ہیں جنہیں ہماری بھرپور توجہ، تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے۔ ہم ان بچوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے، کیونکہ ان میں بھی وہی خواب، صلاحیت اور جذبہ ہوتا ہے جو کسی بھی خوشحال بچے میں ہوتا ہے۔ حکومت سندھ ان بچوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور باعزت زندگی دینے کے لیے پُرعزم ہے۔"انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سماجی بہبود کے محکمہ کو اسٹریٹ چلڈرن، گداگری اور سڑکوں پر موجود لاوارث بچوں کے حوالے سے 7121 کیسز موصول ہوئے۔ "ہر کیس ایک انسانی کہانی ہے۔ ایک بچہ جو محرومی، تشدد یا غربت کا شکار ہے—یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے لیے سہارا بنیں،" وزیر موصوف نے کہا۔

ملک بھر سے سے مزید