• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنونشن میں شرکت کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا وفد فرانس سے روانہ

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ) وطن عزیز میں اوورسیز کنونشن میں آئی اے پی جے بھرپور شرکت کےلئے پیرس سمیت یورپ بھر سے قافلے روانہ ہوگئے، چیئرمین پاکستان بزنس فورم ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ اورسیز پاکستانی حکومت اور اداروں کیساتھ کھڑے ہیں ۔ معروف مسلم لیگی ر ہنما پاکستان بزنس فورم کے چیرمین سردار ظہور اقبال کی قیادت میں بڑا اور منظم قافلہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گیا ۔ وفد اورسیز کنونشن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کرے گا اور اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ان کے حل کےلئے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید