اسلام آباد (ساجد چوہدری) راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گمشدہ کال ڈیپازٹ رسیدوں (سی ڈی آرز) کی منسوخی اور رقوم کی آر ڈی اے کے اکاؤنٹ میں منتقلی کیلئے متعلقہ بینک کو خط لکھ دیا، آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے منیجر نیشنل بینک سٹی برانچ راولپنڈی کو لکھے گئے خط میں 21 مئی 2025 کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی آپ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، لہٰذا فوری طور پر گمشدہ کال ڈیپازٹ رسیدوں (سی ڈی آرز) کو منسوخ کر کے رقوم راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں۔