نارووال(جنگ نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے، ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ صبح شام پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔ جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔