اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہےاورچار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ دشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔