پشاور (وقائع نگار )روٹی کی نئی قیمت اور وزن کا نفاذ پشاور میں نہ ہوسکا، پشاور کی ضلعی انتظامیہ کیلئے اس حکم نامے پر عمل درآمد مشکل ہوگیا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں روٹی خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور شہر میں روٹی کا وزن 140 گرام کردیا گیا ہے تاہم اندرون شہر مختلف مقامات سمیت پشاور میں 20 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی کا وزن بدستور 100 سے 120 گرام ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شہر کے مختلف ہوٹلز میں ڈبل روٹی فروخت ہو رہی ہے، بیشتر نانبائی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے ہوٹلز اور تندوروں میں روٹی کا وزن وہ دستور کم مل رہا ہے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود شہر میں روٹی کا نا وزن پورا ہو سکا اوار نہ اس کی قیمت کم ہو سکی، جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گئی ہےآٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچ کا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوششوں کے باوجود روٹی کی نئی قیمت اور وزن کا نفاذ پشاور میں نہ ہوسکا، نانبایوں کی جانب سے روٹی کا وزن 140 گرام کی بجائے 100 گرام اور 120 گرام رکھا گیا ہے۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نانبایوں کے سامنا خاموش ہو گئی ہے جنرل بس سٹینڈ،نمک منڈی،خیبر بازار،ہسپتال روڈسمیت شہر کے مختلف مقامات پر روٹی کا وزن بدستور کم ہے۔