• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کیلئےگرانٹ بڑھا کر 100 ملین کر دی

پشاور (اے پی پی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لئے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی۔گرانٹ بڑھانے کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے دینی مدارس کے لئے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
پشاور سے مزید