• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

پشاور(نامہ نگارخصوصی)زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کو بطور وائس چانسلر ایک سال کی توسیع دی گئی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سے جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم شدہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کو ایک سال کی توسیع دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، وزیر برائے اعلی تعلیم خیبرپختونخوا اور سیکرٹری اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ معیاری تعلیم و تحقیق کو مزید بہتری کی طرف گامزن کرے گا اور زرعی یونیورسٹی پشاور کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
پشاور سے مزید