• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگش حسین کالونی کچہ پکہ میں الزہرہ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

پشاور(نامہ نگارخصوصی)بنگش حسین کالونی کچہ پکہ میں الزہرہ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جو مقامی آبادی کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے شہریار آفریدی۔ ایم پی اے شفیع جان۔روحانی شخصیت سید زاہد حسین میاں، ایم ایس لیاقت ہسپتال ڈاکٹر محمد اکرام اللہ، ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ، ڈسٹرکٹ خطیب جامعہ عسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی سمیت علاقہ کے معزز علماء کرام، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، علاقائی مشران، کونسلران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے ہسپتال کی تعمیر و قیام کو علاقہ کی دیرینہ طبی ضروریات کے تناظر میں ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم این اے شہریار آفریدی۔ایم پی اے شفیع جان،سید زاہد حسین میاں اور دیگر مقررین نے کہا کہ الزہرہ ہسپتال علاقہ بنگش کے مکینوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، جو نہ صرف بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا بلکہ عوامی صحت کے معیار کو بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ علاقہ بنگش کے دیہی علاقوں کیلئے صحت عامہ کی فوری اور بروقت سہولتیات دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔
پشاور سے مزید