راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)میر ا موہڑ ہ میں کلہاڑیوں کےوار کرکے ایک شخص کو قتل اور 4کو زخمی کردیاگیا،تھانہ روات کو ظفر علی نے بتایا میری بکریاں میرے چچا زاد بھائی کے کھیت کے پاس گئیں جو انہوں نے میرے گھر آکر میری بیوی نسیم اختر اور میرے بیٹوں کوتشدد کانشانہ بنایا، عامر کو بابر نے سر پر کلہاڑی سے وار کیا ارم زوجہ خرم کو وقار نے کلہاڑی ماری ، آفتاب کو شوکت نے کلہاڑی ماری، نسیم اختر کو نثار اور عدنان نے کلہاڑیاں ماریں، عمر شہزاد کو بھی نثاراور بلال نے کلہاڑیاں ماریں یہ تمام باہم صلاح مشورہ ہو کر گھر کے اندر داخل ہوکر مسلح کلہاڑیاں میری بیوی اور بچوں کو نا حق زخمی کیا تمام زخمیوں کو ہسپتال بگا شیخاں لیکر آئے جنکو ڈاکٹر صاحب نے سول ہسپتال راجہ بازار بھیج دیا ۔