راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نشئی بیٹے کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہونے والاباپ ہسپتال میں دم توڑگیا،تھانہ چکلالہ کے علاقہ رحمت آباد میں جمعہ کو نشے کے عادی بیٹے نے اپنے والد کو فائر مار کرزخمی کردیاتھا،مہتاب احمد نےپولیس کو بتایا تھا کہ اطلاع ملی کہ میرا بھائی ارباب احمد جو کافی عرصہ سے نشہ کاعادی ہے میرے والد سے لڑائی جھگڑا کر رہا ہے ارباب عرف راجو کے پاس پسٹل ہے جس نے والد کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔