اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ایک بار پھر اصافہ کر دیا گیا ،چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر 200 سی سی سے کم موٹر سائیکلز کی ٹرانسفر فیس میں 267 فیصد،200 سے 400 سی سی 567 فیصد اور 400 سی سی سے زائد کی ٹرانسفر فیس میں 1350 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر 1000 سی سی سے کم گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بھی 130 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 1000 سی سی سے 1800 سی سی تک پرائیویٹ /کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 175 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔