ا سلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نوکری کا جھانسہ دیکرلاہور سے اسلام آباد لا کر عمر ریحان کے قتل کے الزام میں اسلام آباد پولیس نے نجی سوسائٹی سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر فروری 2025 ء میں مقدمہ درج کیا تھا ،اسلام آباد پولیس تھانہ کورال اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے شہری کو سفاکا نہ طر یقے سے قتل کر نے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ کورال پولیس کو مسز ریحان نے درخو است دی کہ اس کے بیٹے کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لا کر ناحق قتل کردیا ہے،جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔