راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتارکرکے 600 گرام آئس اور 7 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ چکلالہ پولیس نے ملزم تنویر اختر سے 600 گرام آئس، ملزم شیر عالم سے ایک کلو480 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے ملزم غلام مرتضیٰ سے 2 کلو 200 گرام چرس، ملزم تنویر سے ایک کلو 680 گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ملزم حمزہ سے610گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم دانیل سے550گرام چرس برآمد کی گئی ۔