• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف جیولر سفیان زاہد کو متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے اتوار کو ایف-7 مرکز اسلام آباد کے معروف جیولر سفیان زاہد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ ED-216کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا ،بتایا جاتا ہے کہ سفیان زاہد بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ نمبر 1034/22میں مرکزی ملزم ہیں، کیس سی آئی اے پولیس کے تحت زیرِ تفتیش ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی نے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ایف آئی اے نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا مگر پولیس نے وارنٹ گرفتاری کےلئے باوجود سے انکار کر دیا، مدعی مقدمہ کے مطابق سفیان زاہد کو 24 فروری 2025 کو گرفتار کیا گیا مگر اُسی دن بغیر عدالت میں پیش کیے بغیر ہی، سینئر پولیس افسران کی پشت پناہی پر رہا کر دیا گیا۔ واضح شواہد موجود ہیں جو دونوں ملزمان کی 100% ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید