• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پولیس فائرنگ کے تبادلہ میں ڈکیت ہلاک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نون کے ایریا میں ڈکیتی کے دوران ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل اور دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر کے فرار ہونے والا ڈکیت عمیر علی ولد جاوید اختر اتوار کو پولیس مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ، پولیس کے مطابق ڈھوک رتہ امرال کا رہائشی یہ ڈکیت 40 سے زائد مقدمات میں چالان ہو چکا تھا۔ اسے آج تھانہ آئی نائن کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں ڈکیت ہلاک ہو گیا۔ سیکٹر آئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں جس سے ایک نوجوان موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ دو نوجوان زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے تھے۔ انتہائی قلیل وقت میں ایس ایچ او تھانہ ائی نائن اور ان کی ٹیم نے اس درندہ صفت ڈکیت کو ٹریس کیا رات کے پچھلے پہر دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں معاشرے کا بڑا ناسور اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا، دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔
اسلام آباد سے مزید