راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی و اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 27موٹرسائیکلوں ایک رکشے ایک کار ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاءسے محروم ہوگئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ ملت کالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عبداللہ سے موبائل اور50ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ رحمان پورہ میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرامتیاز حسین کے بیٹے اور اس کے دوستوں سے 3موبائل اور 4ہزار روپے ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حارث خورشید سے موبائل اور22ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چونگی نمبر 8کے قریب 4نامعلوم ملزمان ثاقب عباسی کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر ان سے2لاکھ 51ہزار روپے اور،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل ہلز کے قریب 2موٹرسائیکل سوار ا سلحہ کی نوک پر محمد اشرف سے موٹرسائیکل ، تھانہ دھمیال کے علاقہ بسکٹ فیکٹری چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر کشور سلیم سے 6لاکھ روپے ،شناختی کارڈ اور موبائل ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ فیز 8میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان ظہیر حسین شاہ سے زبردستی اس کا موٹر سائیکل 125 چھین کر فرار ہوگئے ،لیاقت باغ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار محمد شیراز خان سے اس کا بیگ جس میں کپڑے مالیتی 10ہزار روپےتھے۔کمرشل مارکیٹ میں زاہد حسین کی بھابھی کا پرس جس میں موبائل اور 2لاکھ روپے تھے ،رومی ہاسٹل صادق آبادمیں سیدہ تناوش کے کمرے سے 2موبائل اور ائیر برڈز ، بکرا منڈی روڈ پر محمد عارف کی سوزوکی گاڑی سے سگریٹ کے 2 کاٹن مالیتی 2لاکھ 20ہزارروپے ،چین و انگوٹی طلائی و نقدی مالیتی 2لاکھ روپے ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مرزا سہیل کے گھرسے 2 طلائی انگوٹھیاں ،شاہ خالد کالونی میں محمد نوید کے گھر سے موبائل، 30ہزار روپے اورسونے کی انگوٹھی ،ہائی کورٹ روڈ پر محمد تنویر وغیرہ کی 5بکریاں چوری کرلی گئیں۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 13 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔