• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور ان ایکویلیٹی الائنس کے زیرِ اہتمام مظاہرہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور ان ایکویلیٹی الائنس کے زیرِ اہتمام اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی تعمیر، کارپوریٹ فارمنگ کے تحت زرخیز زمینوں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کیے جانے، گندم کی امدادی قیمت میں بے حسی، اور پاسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ،احتجاج میں طلبہ، وکلا، محنت کشوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی زرعی پالیسیوں، کارپوریٹ فارمنگ اور دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف نعرے درج تھے۔
اسلام آباد سے مزید