اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 16؍ اپریل سے 6.97روپے تا 8.22 روپے فی لیٹر تخفیف کا امکان ہے.
قیمتوںمیں یہ کمی آئندہ پندرہواڑے کےلیے متوقع ہے اس کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 7؍ فیصد تک کمی بتائی جاتی ہے۔
رواں ماہ کے پہلے پندرہواڑے کو مکمل ہونے میں ابھی دودن باقی ہیں اورآئندہ کے لیے جو کام کیا گیا ہے اس کے تحت پٹرول کی فی لیٹر 254.63 سے کم ہو کر 246؍ روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔