راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکے شعبہ انسد اد تجاوزات نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران صدر بازار سے 17ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔سی ای او سیدعلی عرفان رضوی کا کہناہے کہ صدرکے تمام بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صدرکے تمام تاجرو ں کو مطلع کردیاگیاہے کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے کسی بھی قسم کی تجاوزات نہ ہونے دیں ۔