• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 6 مجرمان سمیت 26 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف واقعات میں پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث چھ مجرمان سمیت 26 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ، تھانہ شالیمار اورتھا نہ کھنہ پولیس ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر راولپنڈی پولیس نے 15 جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، زیر حراست گینگ سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کے فروخت کی رقم 60 ہزار روپے بھی برآمدہوئی۔راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے05افراد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمدکرلی، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانکس دوکان سے انورٹر چرانے والافرد گرفتارکرلیا۔
اسلام آباد سے مزید