• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس جی سکس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس جی سکس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ جلوس کی سکیورٹی پر ضلعی پولیس، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس کے 3000 افسران و جوان تعینات کئے۔ جلوس کی سکیورٹی سیف سٹی مرکزی کنٹرول اور موبائل کنٹرول سے مانیٹر کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، قنات سے کارڈن کردیا گیا ہے۔ آئی جی سید علی ناصر رضوی نے روٹ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید