• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرن کے شکار کے مقدمہ کے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے 20 ،20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ملزمان زین عباسی اور شبیر عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔
اسلام آباد سے مزید