• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں یوم عاشور کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم عاشور کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ، عاشور کے جلوس پر ٹریفک پولیس کے 01 سینیئر ٹریفک آفیسر ، 10 ڈی ایس پیز ، 72 سئینر ٹریفک وارڈنز اور 850 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنس سمیت 930 سے زائد افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں ، یوم عاشور کے دن کمیٹی چوک سے اقبال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا، ڈی اے وی کالج چوک پر مکمل ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ پہنچنے پر ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف بھی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ہو گی، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے مطابق ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید