راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ، ملزموں کیخلاف کارروائیاں تھانہ پیرودہائی ،وارث خان، صدرواہ اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل و چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمدکرلی گئی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،ڈکیتی و سنیجنگ کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔