• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی، سرقی بالجبر، نقب زنی اور چوری کی 100 سے زائد واراداتیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 100 سے زائد وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ23 موٹر سائیکل ، 40موبائل فونز جبکہ ان میں سے3 موٹر سائیکل , 18موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ11 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ، جڑواں شہروں میں33 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات اور نقدی لے کر چلتے بنے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے چکری روڈ پر فخر شہزاد سے موبائل فون اور 23 ہزار روپے کی نقدی ،تھانہ روات کے علاقے میں محمد زاہد سے د و موبائل اور ساڑھے 16 ہزار وپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں محمد سہیل سے ایک لاکھ دس ہزار روپے ، تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سکس روڈ پر قاضی عامر سے دو موٹر سائیکل سوار موبائل فون اور 25 ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔نصیر آباد کے علاقے میں قاسم کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہو گیا۔ تھانہ چکلالہ کے علاقے گلریز سے راجہ مہران عباسی کے گھر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپےکی نقدی اور 50 ہزار روپے کا سامان چوری ہو گیا، ناصر کالونی چکلالہ میں ارسلان کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری ہو گئی ،تھانہ موڑ گاہ کے علاقے ڈیفنس موڑ پر ملک قمر زمان کے گھر سے سونا 1 لاکھ روپے نقدی 15 ہزار روپے چوری ہو گی ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں حسن نیازی کی رپورٹ پر ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ روات کے علاقے فیز سیون میں عبدالرحمان باجوہ کے دفتر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید