• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی/کوٹ ستیاں (سٹاف رپورٹر/ نمائندہ جنگ)تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص کو چھری سے وارکرکے قتل کردیاگیا،سب انسپکٹر احمد شیر نے بتایاکہ رحیم آبادریلوے پل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے چھری سے وارکرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے ڈھانڈا میں سابقہ دشمنی پر والی میچ کے دوران افیصل محمود کو فائرنگ کر کہ موت کی گھاٹ اتار دیا گیا نزاکت محمود ولد گل شید ساکن وگہل نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ نواحی علاقے مندری گیری جنگل نمبر23میں والی بال کا ڈے نائٹ میچ تھا کہ اچانک حامد عباس اپنے ساتھیوں صائم اذکار اور شاہ زیب کے ہمراہ آگیا اور ملزم حامد عباس نے پسٹل نکال کر میرے مقتول بھائی فیصل محمود کے سینے پر کیا جس سے وہ گر پڑا زخموں کی تاب نہ کر ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھااس کی فائرنگ سے ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہو گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید