• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس لائنز کو رواں سال اپ گریڈ کیا جائے گا

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس لائنز کو رواں سال اپ گریڈ کیا جائے گا، جس پر ایک ارب روپے خرچ آئے گا،ہر پولیس لائن پر 2 سے 3 کروڑ روپے تک اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس لائنز کی بیرونی دیواروں ، بیرکس اور کچن پر خصوصی توجہ دی جائے گی،بیرونی دیواروں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف بنایا جائے گا،جب کہ اضافی لائٹس، مورچوں اور خار دار تاروں کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے گی، پولیس اہل کاروں کی رہائشی بیرکس کی نئے سرے سے تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی،اوربیرکس میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،کچن اور سٹورز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا،اس ضمن میں فنڈز ترقیاتی بجٹ کی بجائے تعمیر و مرمت کے فنڈز سے استعمال کیے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید