راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب حکومت نےپنجاب بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ(اے ڈی ایل جی) کو اپنے اپنے اضلاع کی یونین کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں یا میونسپل کارپوریشنز میں پیدائش ،اموات ،شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔اس حوالے سے کوئی بھی شکایت اب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔