اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو مقامات پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے ، دونوں ریکارڈ یافتہ کار چور بتائے جاتے ہیں ، جمعرات کی رات گئے سنیپ چیکنگ کے دوران رکنے کے اشارہ پر تین کار سواروں نےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، فائرنگ تبادلہ کے دوران ایک کار چور ہلاک، جبکہ دو فرار ہو گئے ، تھانہ آر اے بازار کے علاقہ سے چوری کی گئی کار برآمد کر لی گئی ،ہلاک ملزم کی شناخت عالم زیب کے نام سے ہوئی ،موقع سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری یے،دریں اثنا پرانا فتح جنگ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار۔