راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں 49سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔اے ایس آئی احمد شیر نے بتایاکہ ایوب کالونی چکلالہ سکیم تھری میں رہائش پذیر عرفان افضل نے خودکوفائر مارکر خودکشی کی ۔پولیس کے مطابق اس کے بیٹے اذان عرفان نے بتایاکہ اس کے والدتقریباً 7سال سے ذہنی مریض تھے ،وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرواناچاہتے۔