اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے گریڈ اٹھارہ کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران جلیل کو اپنے محکمے نیشنل سیونگ وزارت خزانہ میں واپس بھجوا دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ای ٹی ٹی) ای پی اے کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران جلیل جو کہ پاک ای پی اے میں ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات تھے کو مجاز اتھارٹی وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی ہدایت پر اپنے پیرنٹ محکمے کو فوری طور پر واپس بھیج دیا گیا ہے لہٰذا عمران جلیل کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قومی بچت کو رپورٹ کریں۔