• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیمہ بٹ کا ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار


نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا، متنازع بیان اور طنزیہ گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے تیر چلا دیے۔

معروف پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ جو مقبول ڈرامہ کبھی میں کبھی تم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، حالیہ دنوں میں اپنے ایک متنازع بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

 نعیمہ بٹ نے اس ڈرامے میں رباب کا کردار ادا کیا جسے ناظرین نے بے حد سراہا، خاص طور پر ان کی عماد عرفانی کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کو خوب پسند کیا گیا، وہ تھیٹر میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔

حال ہی میں نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، اس پروگرام کے دوران جب انہیں مختلف فنکاروں کے کارٹونز دکھائے گئے تو وہ ایک کارٹون کو پہچاننے میں ناکام رہیں، جو کہ ہانیہ عامر کا تھا، ایک شریکِ پینلسٹ نے درست اندازہ لگایا کہ یہ ہانیہ عامر ہیں، جس پر نعیمہ بٹ نے طنزیہ انداز  میں کہا کہ میں ہانیہ عامر کو نہیں جانتی، حالانکہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن آپ کسی کو صرف اس لیے نہیں جان سکتے کہ آپ نے اس کے ساتھ وقت گزارا ہو۔

نعیمہ بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں g' لیا۔

کئی مداحوں نے ان کے رویے کو منفی اور غرور پر مبنی قرار دیا، سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ جیسے ابھی تک اپنے کردار سے باہر نہیں آئیں، حقیقی زندگی میں اتنی نیگیٹو کیوں لگ رہی ہیں؟ ایسا لگتا ہے جیسے ہانیہ عامر کے خلاف ذاتی بغض رکھتی ہیں، انہیں ’چیپ مین گرلز‘ والا رویہ ترک کرنا چاہیے، انہیں تو ہانیہ کی وجہ سے پہچان ملی اور اب پہچاننے سے انکار کر رہی ہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید