• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے‘حیات اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ کاکڑ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے بلوچستان کے مسائل یہاں کے حکمرانوں کو خود حل کرنا ہونگے پیپلز پارٹی نے سندھ میں کینالوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری زیر ک سیاستدان ہیں جو حالات اور سیاست پر گرفت رکھتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے۔