لاہور(رب نواز خان)صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سکولوں کے ایلومینائیز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔ چند ماہ میں سرکاری سکولوں کے ایلومینائیز نے سوا 5 ارب روپے عطیہ کیے ہیں۔بڑی این جی اوز کوناقص کارکردگی کی بنیاد پرمزید سرکاری سکولوں کی حوالگی روک دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنائیں گے۔ ساہیوال میں سرکاری سکولوں کے ایلومینائیز اوورسیز پاکستانیوں نے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے کرکٹ گراؤنڈ تیار کروایا ہے ۔ جبکہ چند ماہ میں مجموعی طور پر سوا 5 ارب روپے سکولوں کی تعمیر ومرمت کے لیے عطیہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی انرولنمنٹ ختم کی ہے ۔ بوگس انرولڈ کم وبیش 15 لاکھ طلبہ کو سسٹم سے نکالا ہے۔