• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی میں سمارٹ روڈ محفوظ زندگی کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ٹریفک پولیس ملتان کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی کے حوالے سے "سمارٹ روڈ، محفوظ زندگی" کے موضوع پر سیمینار الغزالی ہال میں ہوا۔تقریب میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر، چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان، ٹریفک پولیس افسران، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بوسن روڈ پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اور طلبہ و طالبات کی کثرت آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں مختلف مقامات پر اوور ہیڈ پل اور سپیڈ بریکرز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسن روڈ تعلیمی اداروں کا مرکز ہے اور ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ملتان سے مزید