ملتان (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان آج ملتان پہنچیں گے ، وہ ملتان میں آج جماعت اسلامی کے زیر انتظام غزہ یک جہتی ریلی کی قیادت کریں گے ، ریلی کا آغاز سہ پہر چار بجے گھنٹہ گھر چوک سے ہوگا اور اختتام چوک کچہری پر ہوگا ، جہاں جماعت اسلامی کے قائدین شرکا ء سے خطاب کریں گے۔