ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن کے چیف انجینئر بنیامین شاہد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں صحت، سیفٹی اور ماحولیات کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے تقریبا سالانہ 28لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 300ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے ،سوئی نادرن گیس کا وژن تمام حادثات کو روکنا اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے، ایچ ایس ای کے لیے ہفت روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے تمام ورکرز کو سیفٹی، صحت اور ماحولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دے سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفت روزہ تقریبات کے پانچویں روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقر یب سے برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ، سید کاشف شاہ، ڈپٹی چیف انجینئر آصف شمیم، سی بی اے یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد آمین آفریدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔