ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 27اپریل کو مینار پاکستان پر غزہ ملین مارچ میں شرکت کے لیے ضلع ملتان سے ہزاروںکارکنوں کا قافلہ روانہ ہو گا جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، مرکزی قافلہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے روانہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں مینار پاکستان لاہور27اپریل کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے انتظامات کے سلسلے میں جے یو آئی ضلع ملتان کے مجلس عاملہ و شوری کے مشاورتی ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا جس میں ضلع ملتان،جلال پور پیر والا،شجاع اباد کے ذمہ داران ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،سٹی امیر ملتان قاری محمد یاسین،سرپرست ضلع ملتان مولانا غلام محی الدین،امیر شجاع اباد خواجہ اکرام الحق،جنرل سیکریٹری جلال پور قاری محمد طیب فرید،نائب امیر قاری غلام فرید،نائب امیر ضلع ملتان خواجہ عبدالمالک ، نائب امیر قاری عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری جلال پور قاری محمد طیب فرید سمیت دیگر نے شرکت کی۔