ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں29مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں حسن فاروق سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار جب کہ بشری ٰبی بی ،احمد سرفراز ،نعیم اختر ،محمد اکرم ، فخر عباس ،لاریب ،محمد سلیم ، مظہر ، علی ، کاشف ، حسن ،سدرہ،عادل ،مرتضی ،احمد حسن ،منور عباس ،محمد طلحہ ، جاوید اقبال ، محمد ابوبکر ، مصطفی امجد ،جام مجیب الرحمن ، محمد فیاض ، محمد ذوالقرنین ، ابرار احمد ، ملک سلیم،سلیم اصغر ، خالد حسین اور حسن بخش کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔